پی ٹی آئی، جماعت اسلامی میں اعلی سطحی رابطہ

پی ٹی آئی، جماعت اسلامی میں اعلی سطحی رابطہ | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان اعلی سطحی ملاقات پر اتفاق ہوا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں تحریک انصاف کا وفد جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کرے گا۔

اطلاع کے مطابق دونوں جماعتوں کی ملاقات آج شام جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ہوگی۔

ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دونوں جماعتوں کے قائدین ملاقات کے بعد زیربحث امور کے متعلق میڈیا کو بریف کریں گے۔


متعلقہ خبریں