آب زم زم کے لیے بے صبرے حاجی



پشاور: باچا خان ائیرپورٹ پر حاجیوں کی جلد بازی سے ائیرپورٹ عملہ چکرا کررہ گیا۔

حج کی سعادت کے بعد وطن واپس پہنچنے والے حاجی آب زم زم کی گمشدگی پر شدید پریشانی کا شکار ہوگئے اور انتظامیہ سے اس حوالے سے پوچھا تو وہ کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہی۔

اس پر حجاج کرام کی پی آئی اے کے عملے اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) سے تلخ کلامی ہوئی۔

حاجی اپنا سامان ڈھونڈتے ڈھونڈتے لگیج مشین میں گھس گئے جس سے ایک مضحکہ خیز صورتحال دیکھنے میں آئی۔

حاجی اپنا سامان اور آب زم زم کے پیکٹ لینے کے لیے خود بیگجز سنٹر میں گھس گئے اور ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس حاجیوں کی کثیر تعداد کے سامنے بے بس ہوگئی۔

سول ایوی ایشن انتظامیہ نے حالات پر قابو پاتے ہوئے حجاج کو ان کا سامان فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

معاملے پر ائیرپورٹ منیجر کا موقف ہے کہ حاجیوں کے ساتھ سختی نہیں کر سکتے تھے تاہم معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں