امریکی عدالت نے ٹیرا رزم واچ لسٹ غیر آئینی قرار دے دی

امریکی عدالت نے ٹیرا رزم واچ لسٹ غیر آئینی قرار دے دی

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی عدالت نے ٹیرا رزم واچ لسٹ کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

امریکی عدالت نے 32 صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے میں کہا کہ فہرست میں ناموں کے اندراج کا معیار مبہم ہے اور ناموں کے اندراج کا طریقہ کار انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتا۔

عدالت نے قرار دیا کہ مدعی کی آزاد نقل و حرکت اور عزت نفس بنیادی ترجیح ہے جب کہ دہشت گردوں کی واچ لسٹ سے متعلق موجودہ طریقہ کار مناسب نہیں ہے۔

ایسے افراد جن کے نام واچ لسٹ میں شامل کیے جاتے ہیں اُنہیں ملک میں داخلے سمیت سفری پابندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کی ایئر پورٹ پر سخت چیکنگ کے علاوہ اُنہیں سرکاری ملازمت بھی نہیں دی جاتی۔

وائس آف امریکہ کے مطابق ٹیرا رزم واچ لسٹ میں تقریباً 19 لاکھ افراد کے نام شامل تھے جس میں زیادہ تر مسلمانوں کے نام تھے یہ فہرست نائن الیون واقعہ کے بعد ترتیب دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت کا قیدی آصف سلطان امریکہ کے پریس فریڈم ایوارڈ کے لیے نامزد

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے اپنے ایک بیان میں عدالت کے حکم نامے کو اپنی فتح قرار دیا۔


متعلقہ خبریں