علم بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا ، 3 افراد جاں بحق


 کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں علم بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد جھلس گئے ہیں۔ 

حادثہ بھٹائی آباد کے علاقے میں ساتویں محرم کے جلوس کے دوران پیش آیا جہاں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کرنٹ لگنے سے جھلسنے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج  ایک اور شخص بھی چل بسا۔

ذرائع کا کہناہے کہ لوہے کا علم بجلی کے تار سے ٹکرانے سے حادثہ پیش آیا ہے۔ پولیس نےریسکیو اداروں کی مدد سے  فوری طور پر زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

ابتدائی طور پر جاں بحق افراد کی شناخت 35سالہ محمد علی ،13سالہ حاجی خاصخیلی اور 18سالہ سونو شاہ زیب  کے نام  سے کر لی گئی ہے

زخمی افراد میں سمیر عمر 13/14 سال، افضل آغا عمر 22سال اور محسن شاہ عمر 19 سال  شامل۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بندرکھنےکی سفارش کردی


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں