وفاقی حکومت گلگت بلتستان سے سوتیلی ماں والا سلوک کر رہی ہے، حافظ حفیظ الرحمان


گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت گلگت بلتستان سے سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے۔

قراقرم انٹرنیشنل پونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان اور ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا نعرہ لگانے والے جامعہ قراقرم کو ویران کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تین مرتبہ وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی فیس واپسی (ری امبرسمنٹ) سکیم کو بحال کرنے کی بات کی لیکن اس حوالے سے ابھی تک کوئی تحریری حکم نامہ جاری نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹی آف بلتستان مالی مشکلات کا شکار

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو اربوں روپے معاف کردیے جاتے ہیں  لیکن یونیورسٹیز چلانے کیلئے چندہ جمع کرنے کا کہا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ملک کو تباہ کرنے کے ایجنڈے کے تحت لایا گیا ہے۔

حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے 19 ارب کے ترقیاتی بجٹ کو کم کرکے 13 ارب کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 3 ارب کے گلگت نلتر ایکسپریس وے منصوبے کے لیے وفاق نے صرف 3 کروڑ جاری کر دیے ہیں جو علاقے سے بھونڈا مزاق ہے۔


متعلقہ خبریں