شہریوں کو تندور کی روٹی پرانی قیمت پر ملے گی

کوئٹہ میں تندور کی روٹی 20 روپے کی ہو گئی

فوٹو: فائل


کراچی: اب شہر قائد سمیت سندھ بھر میں شہریوں کو تندور کی روٹی پرانی قیمت پر ملے گی۔حکومتی فیصلے کے بعد سوئی سدرن نے تندور صارفین کے لئے یکم جولائی کو بڑھائے گئے نرخ واپس لے لئے ہیں۔ 

سوئی سدرن گیس نے تندور والوں کو اسپیشل کمرشل صارف قرار دیتے ہوئے انہیں خاص رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یکم جولائی کو گیس کے نرخ میں جو اضافہ کیا گیا تھا، تندور صارفین اب اس سے مستثنی ہوں گے اور انہیں پرانے نرخوں پر گیس فراہم کی جائے گی۔

سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ تندور صارفین بل کی اصلاح کے لئے ایس ایس جی سی آفس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

پرانے نرخ کی بحالی کے بعد روٹی تندور صارفین کو اب بارہ سو تراسی کی بجائے سات سو اڑتیس ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے گیس فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: عوام کے لیے خوشخبری: گیس کے اضافی بل واپس لینے کا اعلان


متعلقہ خبریں