جس پر ہاتھ اٹھایا وہی ہتھکڑی میں جکڑ کر عدالت لائی


لاہور:  شیخوپورہ فیروز والا کچہری کے باہر لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے والے وکیل کو پولیس نے گرفتار کر کے مقامی عدالت میں پیش کیا۔ 

گزشتہ روز فیروز والا میں کچہری کے باہر غیر قانونی پارکنگ پر لیڈی کانسٹیبل نے وکیل کو روکا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کردیا۔

ڈسٹرک پولیس آفیسر شیخوپورہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وکیل کی گرفتاری کے احکامات  کر دئے تھے۔ پولیس نے آج  وکیل کو گرفتار کیا اور ہتھکڑی لگوا کر اسی لیڈی کانسٹیبل کے ہاتھوں اسے عدالت کے سامنے پیش کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کا خاتون پر مبینہ تشدد، سر کے بال کاٹ دیے

ترجمان پنجاب حکومت نے  لیڈی پولیس کانسٹیبل کے ہاتھوں عدالت میں پیش کرنے والے وکیل کی تصویر کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شئیر  کردیا۔

 

 


متعلقہ خبریں