آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےسعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ عادل الجبیر اور عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان کی ملاقات ہوئی ہےجس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر میں بھارتی غیرآئینی اقدامات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کےلیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کوسعودی عرب اوریواے ای کے ساتھ خصوصی اسٹریٹجک اوربرادرانہ تعلقات پرفخرہے۔

سعودی اورامارتی وزرائے خارجہ نے خطے میں امن واستحکام کےلیے پاکستانی کوششوں کوبھی سراہا۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ نے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غیر آئینی اقدام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو اٹھا کر وہاں کے معمولات زندگی بحال کیے جائیں ہمیں وہاں کی مخدوش صورت حال پر ہمیں گہری تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات براہ راست اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کو بھی بحال کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں مسئلہ کشمیر: پاکستان کو سعودی عرب اور یو اے ای کی حمایت حاصل

وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو غیر قانونی اقدامات اور جارحیت سے روکے تاہم موجودہ صورت حال میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات خاص اہمیت کے حامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں