حکومت نے مالی خسارہ پورا کرنے کے لیے 3.44 کھرب روپے قرضہ لیا


اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ  نے  پاکستان تحریک انصاف حکومت کے  پہلے سال کے دوران لئے  گئے قرضوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے مالی خسارہ پورا کرنے کے لیے پچھلے سال 3.44  کھرب روپے قرضہ لیا۔

ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ میڈیا کے بعض حصوں میں پچھلے سال 11  کھرب روپے قرض لیے جانے کی خبریں وضاحت طلب ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2019ء میں  قرضوں اور ادائیگیوں کی مد میں کل ملا کر 10.33  کھرب روپے کا اضافہ ہوا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پچھلے سال حکومتی قرضوں میں 7.75  کھرب روپے روپے کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال 2019: تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی، مرکزی بنک

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق 3.44  کھرب روپے یا اس مد میں کل اضافے کا 44 فیصد حصہ بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے حاصل کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق  3.03 کھرب  روپے اضافہ  یا  کل  اضافے  کا 39  فیصد حصہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے پیدا ہوا۔

 


متعلقہ خبریں