شہر قائد میں  ڈینگی بخار سے جانبحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

مشتری ہشیار: ڈینگی نے اسلام آباد،کراچی، لاہور اور پشاور کو لپیٹ میں لے لیا

کراچی میں ڈینگی بخار سے متاثرہ ایک اور شخص دم توڑ گیا ہے۔ شہر قائد میں  اس موذی مرض سے جانبحق  ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ 

کراچی میں ڈینگی بخار کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔جناح اسپتال میں زیر علاج 22 سالہ اکبر جمن زندگی کی جنگ ہار گیا ہے۔جس کے بعد ڈینگی سے اموات کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی سے متاثرہ 1500 افراد کو مختلف اسپتالوں میں لایا گیا۔ صرف ستمبر کے 3 روز میں 40 سے زائد افراد ڈینگی بخار سے متاثر ہوئے۔

ماہرین  طب نے گھروں کے دروازے کھڑکیاں بند رکھے جانے اور کئی دیر تک جمع پانی کو ٹھکانے لگانے کا مشورہ دیا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق ڈینگی بخار سے بچاؤ کے لیے شام کے اوقات میں گھروں سے بلاضرورت باہر نا نکلنا، ہاتھ پاؤں ڈھانپ کر رکھنا اور مچھروں سے دور رکھنے والے لوشن کا استعمال کرنا مفید ثابت ہوسکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی


متعلقہ خبریں