کابینہ اجلاس، وزیر اعظم نے عوام کی غلط فہمی دور کرنے کی ہدایت کر دی

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کو گیس سرچارج کے معاملے پر لوگوں کی غلط فہمی دور کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گیس سرچارج کے معاملے پر کابینہ اجلاس میں کھل کر بحث ہوئی۔

کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی ہم نیوز نے حاصل کر لی۔ ذرائع کے مطابق اجلا س میں حالیہ گیس سر چارج کی معافی پر طویل بحث کی گئی۔ جس پر معاشی ٹیم نے کابینہ ارکان کے سوالات کے جوابات دیے اور تحفظات دور کیے گئے۔

وزیر اعظم نے اقتصادی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ میڈیا کے سامنے اس معاملہ کے وضاحت کرے اور لوگوں کی غلط فہمی دور کی جائے۔

کابینہ اجلاس میں دینی مدارس میں اصلاحات کے حوالے سے نہ صرف تفصیلی بریفنگ دی گئی بلکہ اجلاس نے مدارس اصلاحات کی بھی منظوری دے دی اور مدارس کی رجسٹریشن کے لیے مربوط نظام وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پہلے اسلامی کیلنڈر کا معاملہ وزارت مذہبی امور کو بھجوا دیا گیا اور کابینہ نے سفارش کی کہ وزارت مذہبی امور اسلامی کیلنڈر کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کرے۔

یہ بھی پڑھیں ’صدر پاکستان آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے‘

کابینہ نے وفاقی نظامت تعلیمات اور وفاقی تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔


متعلقہ خبریں