امریکہ: کشتی میں آگ لگنے سے آٹھ افراد ہلاک

امریکہ: کشتی میں آگ لگنے سے آٹھ افراد ہلاک

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ساحل پر کشتی میں لگنے والی آگ کے باعث آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں سے چار کی نعشیں نکال لی گئی ہیں۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق چار نعشیں سطح سمندر پہ دکھائی دے رہی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے نے شیرف براؤن کے حوالے سے بتایا ہے کہ جس وقت کشتی میں آگ لگی اس وقت 39 افراد سوار تھے۔ کشتی میں آگ اس وقت لگی جب وہ اسنٹا کروز جزیرے سے چند میٹر کے فاصلے پر لنگر انداز ہوئی تھی۔

امریکہ: نیویارک میں دہشت گرد دہشت گرد-مودی دہشت گرد کے نعروں کی گونج

آگ لگنے کی بنیادی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے البتہ عملے کے پانچ افراد محفوظ ہیں جب کہ کشتی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔

خبررساں ادارے نے لاس اینجلس کوسٹ گارڈ کی سیکٹر کمانڈر کیپٹن مونیکا روچسٹر کے حوالے سے بتایا ہے کہ کوسٹ گارڈ سروسز کو ساڑھے تین بجے ہنگامی ’مے ڈے‘ کال سنائی دی جس میں کہا گیا تھا کہ کشتی کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا ہے۔

عالمی نیوز ایجنسی کے مطابق شیرف براؤن کا کہنا ہے کہ عین ممکن ہے کہ کشتی میں آگ آکسیجن یا پروپین ٹینکس کے پھٹنے سے لگی ہو۔


متعلقہ خبریں