پی سی بی: کرکٹ کا نیا ڈومیسٹک اسٹرکچر متفقہ طور پر منظور

پی سی بی: انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 کی گیٹ منی فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز(بی او جی) نے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔

بورڈ آف گورنرز کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر اور چیف فنانشل آفیسر کے اختیارات سے متعلق آئینی تبدیلیوں کی منظوری دی گئی ہے۔

بورڈ نے چار رکنی نومینیشن کمیٹی قائم کی ہے جس میں شاہ ریز عبداللہ خان، بیرسٹر سلمان، اسد علی خان اور بختیار خواجہ شامل ہیں۔

کمیٹی کی سربراہی اسد علی خان کریں گے جو 4 آزاد ڈائریکٹرز، الیکشن کمشنر، ڈپٹی الیکشن کمشنر کے لیے نام تجویز کرے گی اور بی او جی اس کی حتمی منظوری دے گا۔

اجلاس میں نومینیشن کمیٹی کے لیے اصول و ضوابط بھی ترتیب دیئے گئے۔ بی او جی نے مالی سال 2019-20 کے لیے پی سی بی سنٹرل بجٹ سمیت آڈٹ کمیٹی متعدد سفارشات کی منظوری بھی دی۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کرکٹ کمیٹی اجلاس پر بی او جی اراکین کو بریفنگ دی اور ٹیم منیجمنٹ کے انتخاب کے لیے جاری عمل پراعتماد میں لیا۔

بی او جی اراکین کو کرکٹ آسٹریلیا اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے وفد کی آمد سے متعلق آگاہ کیا۔ بی او جی نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کی آمد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی پر پی سی بی کی کاوشوں کو سراہا۔


متعلقہ خبریں