کشمیریوں کے ساتھ ہر صورت میں کھڑے ہیں، وزیراعظم

’مودی حکومت کے ایجنڈے کے مطابق کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے‘

شریف خاندان عوام کے سامنے بے نقاب ہوگیا،مولانا کی سیاست ختم ہوگئی: عمران خان

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں کشمیریوں کو بھرپور  پیغام دینا چاہیے کہ ہم ہرصورت ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانی کل آدھے گھنٹے کے لیے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ کل دن 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک باہر نکلیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 24 روز سے جاری کرفیو کےخلاف پاکستانی اپنے جذبات کا اظہار کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض فوج روزانہ کشمیری عورتوں اور بچوں پر ظلم ڈھارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے ایجنڈے کے مطابق کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آبادی کے تناسب کی تبدیلی جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق کل اسلام آباد کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک سگنل 12 بجے سرخ کردیئے جائیں گے۔

بارہ بجے سے ساڑھے 12 بجے تک  ٹریفک آدھا گھنٹے کےلیے روک دی جائے گی جبکہ اشاروں اور شاہراہوں پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کیا جائے گا۔

ٹھیک 12 بجے سائرن بجیں گے اور قومی ترانہ پڑھا جائے گا جس کے بعد کشمیر کا ترانہ بھی پڑھا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مرکزی اجتماع ڈی چوک میں ہو گا، وہاں پر سرکاری دفاتر کا عملہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرے گا۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف کے وزرا اور مقامی قائدین بھی ڈی چوک پر جمع ہوں گے۔ اس حوالے سے اسلام آباد ٹریفک پولیس کو آگاہ کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں