سندھ اسمبلی، پی ٹی آئی اراکین نے وزیر سیاحت کو آڑے ہاتھوں لیا

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ اسمبلی اجلاس میں سیاحت کے فروغ پر پی ٹی آئی اراکین نے صوبائی وزیر کو آڑے ہاتھوں لیا۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ایک گھنٹہ 20 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر سیاحت سردار علی شاہ نے کہا کہ شاہ لطیف کے میلے پر 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کا بجٹ ایوان ہی منظور کر کے دیتا ہے اور باقی تقریبوں میں اخراجات دیکھ کر خرچ کیے جاتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی شہزاد قریشی کے پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے سردار شاہ نے کہا کہ سیاحت کی بیرون ممالک میں حصہ لیتے رہتے ہیں۔

پی ٹی آئی رکن خرم شیر زمان نے کہا کہ بیرون ملک ایک کروڑ 80 لاکھ روپے میں مختلف تقاریب کی گئیں جبکہ لندن میں 12، 13 لوگ شریک ہوئے تھے۔

وزیر سیاحت سندھ نے کہا کہ لندن میں دو ایونٹ ہوئے تھے جس میں 12، 13 نہیں 400 لوگ شریک تھے اسی طرح لاڑکانہ میں 42 لاکھ 756 روپے میں 15 روز تھیٹر اور ہاؤس فل ریوائیول تقاریب تھیں۔ ایک تھیٹر میں 20 سے 30 لوگ کام کرتے ہیں ہم ٹھیکے کی تفصیل بھی دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سندھ اسمبلی:تحریک انصاف اور حکومتی اراکین آپس میں الجھ پڑے

ٹھٹہ اور تھر میں فیسٹیول نہ ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کانفرنس، مکلی پر عالمی کانفرنس کے علاوہ سوچ سجاولی پر بھی پروگرام کیے جاتے ہیں اور تھر میں چار روزہ فیسٹیول کیا تھا جس میں قومی اور عالمی میڈیا نے بھی شرکت کی۔


متعلقہ خبریں