کراچی: سابق بین الاقوامی کرکٹر محمد حنیف کے بیٹے نے انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر خودکشی کرلی ہے۔
محمد حنیف کے بیٹے محمد زریاب کراچی میں انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں شامل تھے۔ حتمی ٹرائل کے بعد محمد زریاب کا نام ٹیم میں شامل نہ ہونے پر وہ دلبرداشتہ ہوگئے۔
اہلخانہ کے مطابق جواں سال کرکٹر نے انتہائی دلبرداشتہ ہونے کے بعد میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
مقتول محمد زریاب اس سے قبل کراچی کی سطح پر انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم میں شامل رہ چکے ہیں۔ کوچ اور سیلیکٹرز نے انہیں زائد العمر قرار دے کر ٹیم سے نکال دیا تھا۔
سابق کرکٹر اور زریاب کے والد محمد حنیف نے کہا زریاب نے کوچ اور سلیکٹرز کے رویئے سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔
محمد حنیف نے چیئرمین پی سی بی سے اپیل کی کہ وہ پی سی بی میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا نوٹس لیں اور پرچی سسٹم کا خاتمہ کیا جائے۔