تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس دیا جائے، اکبرایس بابر


اسلام آباد: تحریک انصاف کے بانی رکن اکبرایس بابرکا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے غیرقانونی فنڈ آڈٹ میں ثابت ہوچکے ہیں، درخواست  ہے کہ غیر قانونی فنڈنگ پر پارٹی کو شوکاز نوٹس دیا جائے۔

منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تمام غیرقانونی فنڈنگ کو بحق سرکار ضبط کیا جائے۔اس میں ملوث افراد کو سامنے لاکر قانونی کارروائی کی جائے۔

اکبرایس بابر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن 7 مارچ کو عدالتی کارروائی سے متعلق فیصلہ سنائے گا۔ تحریک انصاف طویل عرصے سے فنڈنگ کیس میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف میری تحریک صرف پارٹی کی اصلاح کے لیے ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی منافقت کی سیاست آج ڈوب رہی ہے۔

اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کو جوکر بھی قرار دیا۔


متعلقہ خبریں