شازیہ مری جعلی ڈگری کیس، ازسرنو سماعت شروع


کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں شازیہ مری جعلی ڈگری کیس کی ازسرنو سماعت شروع کردی گئی ہے۔ 

عدالت میں درخواست گزار عطا محمد چانڈیو کے وکیل نے دلائل دیئے۔ رفیق کلوڑ نے موقف اختیار کیا کہ شازیہ مری نے جو ڈگری الیکشن کمیشن میں پیش کی وہ جعلی ہے۔

الیکشن کمیشن میں شازیہ مری کی جانب سے جمع کرائی گئی ڈگری لیاری کی رہائشی شازیہ کی ہے۔

آئندہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر رفیق کلوڑ اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔

عدالت نے سماعت چھ مارچ تک ملتوی کردی۔

شازیہ مری جعلی ڈگری کیس 

شازیہ مری قومی اسمبلی کے حلقے 235 سانگھڑ سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔ ان کے خلاف سانگھڑ کے رہائشی عطا محمد چانڈیو نے ڈگری کوچیلنج کررکھا ہے۔

پیپلزپارٹی رہنما نے 2002ء کے عام انتخابات میں جامعہ کراچی سے شازیہ نامی لڑکی کی ڈگری پر الیکشن لڑا۔

شازیہ مری کی جعلی ڈگری کا معاملہ سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ سن چکے ہیں۔ عدالتی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا لیکن سنایا نہیں گیا، جس کے بعد کیس کی ازسرنو سماعت ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں