وقار بھی قومی ٹیم کے بولنگ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل

پوری دنیا بابر اعظم کے گن گا رہی ہے، وقار یونس

فائل فوٹو


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق کوچ وقار یونس نے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق بولنگ کوچ اظہر محمود کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کیے جانے کے بعد سے یہ عہدہ خالی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو مرتبہ پہلے پاکستانی ٹیم کے کوچ رہنے والے سابق گیند باز بھی قومی ٹیم کا بولنگ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

پی سی بی نے عہدے کے لیے درخواست دینے کی حتمی تاریخ 26 اگست مقرر کر رکھی ہے۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے مصباح الحق مضبوط ترین امیدوار ہیں۔

مصباح ان دنوں قومی ٹیم کے کنڈیشننگ کیمپ کے کی باگ دوڑ سنبھالے ہوئے ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے حوالے سے گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن نے خبریں مسترد کردی تھیں۔


متعلقہ خبریں