بھارتی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ شہید، جوابی کارروائی میں انڈین پوسٹ تباہ


سیالکوٹ: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے آٹھ سالہ بچہ شہید ہوگیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں انڈین پوسٹ تباہ کر دی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق انڈین فائرنگ میں ایل او سی پر واقع جاجوٹ گاؤں کا آٹھ سالہ ایان شہید ہوا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی واقعہ کی تصدیق کی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنزاورآزاد کشمیرمیں معصوم شہریوں کو بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے۔ آزاد اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم سے بھارت کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے۔

بھارت کی جانب سے مسلسل فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ عالمی قوانین کو پس پشت ڈال کر شہری آبادی کوبربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انڈین فوج کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا جس میں بھارتی فوجی پوسٹ تباہ ہوئی۔ واقعے میں دو ہندوستانی فوجی بھی مارے گئے۔

چند روز قبل بھی قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوا تھا۔ 15 فروری کو انڈین فوج نے آزاد کشمیر میں ایک اسکول وین پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وین کا ڈرائیور شہید ہوگیا تھا۔


متعلقہ خبریں