کراچی: رینجرز کی شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگیٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔
رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بلدیہ ٹاؤن سے گرفتار ہونے والے ملزمان میں شعیب اور شاہ زیب شامل ہیں۔
ملزم شعیب عرف دومیک کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جو غیر قانونی اسلحہ، اسٹریٹ کرائم اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہے۔
ملزم شاہ زيب عرف سونو اسلحہ ايکٹ، موٹرسائیکل چوری اور اسٹريٹ کرائم کی متعدد وارداتوں ميں ملوث ہے۔
ملزمان کوقانونی چارہ جوئی کے لیے پوليس کے حوالے کرديا گیا ہے۔