مری: چیئر لفٹ کے ٹکٹ کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

مری: چیرلفٹ کے ٹکٹ کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

مری کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پتریاٹہ کی چیئر لفٹ کے ٹکٹ کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پتریاٹہ کا ٹکٹ تین سو سے بڑھا کر پانچ سو روپے کر دیا گیا ہے، اس سے قبل چیئر لفٹ اور کیبل کار دونوں کا ٹکٹ چھ سو روپے تھا جبکہ اب صرف چیئر لفٹ کا ٹکٹ پانچ سو روپے کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئر لفٹ کے ٹکٹ کی قیمتیں بڑھا کرآنے والے سیاحوں پرمہنگائی کا مزید اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

رواں سال 6 جون سے قبل چیئر لفٹ کے ٹکٹ کی قیمت 225 روپے تھی جبکہ 7 جون سے ٹکٹ 300 روپےکا  ہو گیا تھا اور اب 500 روپے کا کر دیا گیا ہے۔ ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث سیاحت پر بڑے اثرات مرتب ہوں گے۔

یاد رہے دو ماہ قبل مری کے علاقہ ‏پتریاٹہ میں کیبل کار کا رسہ پلی سے اترنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں سو کے قریب سیاح پھنس گئے تھے جنہیں بعد ازاں ریسکیو کر لیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں