سندھ اسمبلی:اسپتالوں میں ادویات فراہم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

سندھ: اسٹوڈینٹس یونین بل آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائےگا

کراچی : سندھ اسمبلی میں صوبے بھر میں کتے کے کاٹنے پر لگائی جانے والی ویکسین اور اسپتالوں میں ادویات اورسہولیات فراہم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے ارکان آپس میں الجھ پڑے، خرم شیر زمان اور مکیش کمار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔

سندھ اسمبلی اجلاس حسب روایت سوا گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا ، وقفہ سوالات کے دوران وزیر اطلاعات سعید غنی نے بتایا کہ محکمہ کا سالانہ بجٹ 5 ارب روپے ہے اور نئی پالیسی کے تحت بڑے اخباروں کو کم جبکہ چھوٹے اخباروں کی مالی امداد کے لئے زیادہ اشتہارات دیئے جاتے ہیں۔

تحریک انصاف کی رکن ڈاکٹر سیما ضیاء نے صوبے میں سانپ و کتے کے کاٹنے پر لگائی جانے والی ویکسین کی عدم دستیابی پر نجی قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان نے وزیر صحت کے بجائے وزیر بلدیات ناصر شاہ سے جواب مانگا تو صوبائی وزیر مکیش کمار سیخ پائے ہوگئے۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے ارکان محمد علی جی جی اور خرم شیر زمان کی تحریک استحقاق اور تحریک التواء پیش کی گئیں، تحریک استحقاق صوبائی وزیر کی یقین دہانی پر واپس لے لی گئی جبکہ تحریک التواء پر جمعہ کو بحث کے لئے دو گھنٹے مختص کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ کی اہم حکومتی شخصیت کی جلد گرفتاری کا امکان


متعلقہ خبریں