مسئلہ کشمیر، عالمی برادری اپنا رد عمل دے، عمران خان

مسئلہ کشمیر، عالمی برادری اپنا رد عمل دے، عمران خان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر کے معاملے پر فوری اپنا رد عمل دے۔

وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے معاملے پر ایرانی صدر حسن روحانی کو ٹیلی فون کیا اور ایرانی صدر کو مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

عمران خان نے ایرانی صدر کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کی جانب سے کئی بار کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کسی بھی قسم کی آبادیاتی تبدیلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہو گی اور بھارتی فیصلے سے مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے معصوم کشمیریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آر ایس ایس نازی نظریے کا ہندوانہ عکس ہے، عمران خان

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنا چاہتا ہے۔

اس موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں جبکہ مقبوضہ کشمیر کا عسکری حل نہیں ہے اور یہ سفارتی ذرائع سے حل ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں