‘انتہائی مایوس اور سخت تکلیف میں مبتلا ہوں’


اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کوچنگ اسٹاف کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ وہ ’ انتہائی مایوس اور سخت تکلیف میں مبتلا ہیں ‘۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کو ایک اچھے مقام تک لانے کے لئے انہوں نے بہت محنت کی۔

;

دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق باولنگ کوچ نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ان کا پی سی بی کے ساتھ سفر بہت شاندار رہا ہے اور 2.5 سال کے معاہدے میں ٹیم کی بہتری کے لئے انہوں نے بہت محنت کی۔

یاد رہے آج پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بورڈ کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کےکنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ کرکٹ کمیٹی کے اراکین نے متفقہ طور پر کیا، خالی ہونے والے چاروں عہدوں پر نئی تعیناتیوں کے لیے پی سی بی اشتہار جلد جاری کرے گا۔

اعلامیے میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے کوچنگ اسٹاف کی تعیناتی پر مکمل اتفاق کیا ہے اور یہ کمیٹی کمیٹی تجربہ کار اراکین پر مشتمل ہے۔

انہوں نے تمام کوچز کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی قومی کرکٹ کی بہتری کے لیے فیصلے کرتا رہے گا۔


متعلقہ خبریں