مقبوضہ کشمیر: پاکستان نے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

عمران خان: واشنگٹن، ریاض اور تہران کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکیں گے؟

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ تشویشناک صورتحال پر سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ یہ کمیٹی مقبوضہ وادی چنار کی لمحہ بہ لمحہ کی بدلتی ہوئی صورتحال پہ نگاہ رکھے گی اور پاکستان کے ردعمل کو ترتیب دے گی۔

مودی سرکار کشمیر کی قسمت کا فیصلہ انتخابات سے قبل کر چکی تھی

ہم نیوز کے مطابق کمیٹی میں وزیرخارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکریٹری خارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنز، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی احمر بلال صوفی شامل ہیں۔

حکومت کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ارون دھتی رائے جواہر لال نہرو کے کشمیر سے متعلق خطوط سامنے لے آئیں

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے تمام سیاسی، سفارتی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر اپنی تجاویز ترتیب دے گی۔ کمیٹی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے متعلقہ دیگر امور کی انجام دہی بھی کرے گی۔


متعلقہ خبریں