بھارت: کشمیر سے متعلق صدارتی حکمنامہ سپریم کورٹ میں چیلنج

کشمیر: بھارتی سپریم کورٹ کی انتہا پسند مودی سرکار سے جواب طلبی

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ میں صدر کے ان احکامات کو چیلنج کردیا گیا ہے جس کے تحت آئین کی شق 370 کو ختم کیا گیا ہے۔ بھارتی آئین کی شق 370 کے تحت مقبوضہ وادی کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ حاصل تھا۔

بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے اس ضمن میں گزشتہ روز راجیہ سبھا میں بل پیش کیا تھا جسے اکثریتی رائے کے ساتھ منظور کرلیا گیا تھا۔ آج بھارت کے لوک سبھا میں یہی بل پیش کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں دوسرے روز بھی کرفیو، نظامِ زندگی مفلوج

بھارت کے مؤقر جریدے ’آؤٹ لک‘ کے مطابق سپریم کورٹ میں صدارتی حکمنامے کو وکیل ایم ایل شرما نے چیلنج کیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدارتی احکامات غیر قانونی ہیں کیونکہ جو نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے اس میں ریاستی اسمبلی سے رائے نہیں لی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دائر درخواست کی سماعت ہنگامی بنیاد پر فوری کی جائے۔


متعلقہ خبریں