پی آئی اے کا ٹکٹوں پر خصوصی رعایت دینے کا اعلان

پی آئی اے نے عمرہ پالیسی 2020 کا اعلان کر دیا

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ٹکٹوں پر 20 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان اور متحدہ ارب امارات کے درمیان پی آئی اے کی پروازوں پر 12 اگست تک مسافر 20 فیصد تک رعایت حاصل کر پائیں گے۔

اسی طرح لندن سے سیالکوٹ کے لئے پروازوں پر بھی پی آئی اے نے 24 ستمبر سے 30 نومبر تک ٹکٹ کی قیمتوں پر 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی معطل شدہ پروازیں بحال

طلباء اور بزرگ شہریوں کے لئے بھی پی آئی اے کی انتظامیہ نے اسکیم متعارف کرادی ہے جس کے تحت تمام اندرونِ اور بیرونِ ملک پروازوں پر طلباء اور بزرگ شہری 10 فیصد رعایت پا سکیں گے۔

اس نئی رعایتی اسکیم سے پی آئی اے کی انتظامیہ پر امید ہے کہ وہ مسافروں کو قومی ایئرلائن استعمال کرنے کے لئے راغب کرسکے گی جس سے ایئرلائن کے کڑوڑوں کے خسارے کو کسی حد تک قابو کرنے میں مدد ملے گی۔


متعلقہ خبریں