سعید اجمل قومی ٹیم کے بولنگ کوچ بننے کے خواہشمند

سعید اجمل کو قومی ٹیم کا اسپن باؤلنگ کوچ بنائے جانے کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر سعید اجمل نے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ بننے میں دلچسپی ظاہر کردی۔

35 ٹیسٹ، 113 ون ڈے اور 64 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے سعید اجمل کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ وہ اپنے تجربے کا فائدہ پاکستان کرکٹ کو پہنچانا چاہتے ہیں۔

سعید اجمل کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلینڈ کے لیول ٹو کوچنگ کورس کو مکمل کرچکے ہیں جبکہ آئندہ سال اپریل میں وہ لیول تھری کورس کریں گے۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی اظہر علی کو سونپے جانے کا امکان

ماضی کے معروف کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کرکٹ اکیڈمی میں 200 سے زائد نوجوانوں کی تربیت بھی کر رہے ہیں۔

41 سالہ کرکٹر کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر بلے باز پاکستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کی کپتانی کے لیے موزوں ترین امیدوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر کی فارم مثالی رہی ہے اور کپتان کا انتخاب کارکردگی کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔

محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ یہ قومی ٹیم کے لیے بڑا دھچکہ ہے اور اس سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوگی۔


متعلقہ خبریں