صدر ٹرمپ ایک بار پھر گوگل کے پیچھے پڑ گئے


امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار کہا ہے کہ گوگل قومی سلامتی کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ چین سے اپنے روابط کے باعث گوگل قومی سلامتی کے لیے خطرہ ثابت ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس میں کوئی مسئلہ ہوا تو ہم تلاش کر لیں گے، تاہم میں خلوص نیت سے امید کرتا ہوں کہ ایسا نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ کا گوگل کے خلاف غداری کی تحقیقات کا عندیہ

اس سے قبل 16 جولائی کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ  ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے والے کھرب پتی امریکی پیٹر تھیل کا خیال ہے کہ گوگل کے خلاف غداری کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ پیٹر تھیل نے گوگل پر چینی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے، وہ ایک عظیم اور شاندار انسان ہے جو اس موضوع پر کسی بھی شخص سے بہتر گرفت رکھتا ہے۔

ٹویٹ کے آخر میں انہوں نے اعلان کیا کہ امریکی انتظامیہ اس سارے معاملے کا جائزہ لے گی۔


متعلقہ خبریں