لاہور: حزب اختلاف کے جلسے کی تیاریاں ابھی تک نامکمل


لاہور: یوم سیاہ کے سلسلے میں چیئرنگ کراس پر حزب اختلاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل نہ ہو سکیں۔

ابھی تک جلسے کے لیے نہ ہی کرسیاں پہنچ پائی ہیں اور نہ ہی ساؤنڈ سسٹم پہنچایا جا سکا ہے، چیئرنگ کراس اور مال روڈ پر ٹریفک بھی معمول کے مطابق جاری ہے۔

شہر کے تاجروں نے ہڑکال کی کال مسترد کر دی ہے اور لاہور کی تمام مارکیٹس معمول کے مطابق کھلی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اختلاف کا یوم سیاہ، چاروں صوبوں میں جلسوں کا انعقاد

حزب اختلاف کی رہبر کمیٹی نے 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں جلسے کے ذریعے احتجاج کیا جانا تھا۔

لاہور میں ن لیگ کی میزبانی میں جلسہ طے پایا تھا جس میں پیپلزپارٹی پنجاب، جمیعت علمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت نے بھی شریک ہونا تھا تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی۔

جلسے سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف سمیت دیگر شرکاء نے خطاب کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں