’2022 میں پہلا پاکستانی خلا میں بھیجا جائے گا‘

’2022 میں پہلا پاکستانی خلا میں بھیجا جائے گا‘

اسلام آباد: سائنس اور ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے اعلان کیا ہے کہ 2022 میں پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا۔

اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پہلے پاکستانی خلاباز منتخب کرنے کا عمل 2020 میں شروع ہو گا، پہلے مرحلے میں 50 خلانوردوں کا چناؤ ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان 50 خلابازوں میں 25 آخری مرحلے میں جائیں گے۔

فواد چوہدری نے اس قدم کو پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے تاریخ ساز قدم قرار دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بھی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان 2022 میں پہلا فرد خلا میں بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے، اس وقت وہ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات تھے۔

انہوں نے پاکستان کا خلائی پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کا عہد کیا تھا اور کہا تھا کہ اس حوالے سے چین کی مدد بھی مانگی جائے گی۔

اس سے قبل سپارکو اور چند چینی کمپنیوں نے ل کر دو مقامی طور پر تیارکردہ مصنوعی سیارے مدار میں بھیجے تھے۔

یہ مصنوعی سیارے صحرائے گوبی میں موجود چینی لانچ پیڈ سے بھیجا گیا تھا اور اس کے لیے چینی لانگ مارچ راکٹ استعمال کیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں