امریکی تنبیہ نظرانداز، شمالی کوریا نے میزائلوں کا تجربہ کرلیا

امریکی تنبیہ نظرانداز، شمالی کوریا نے میزائلوں کا تجربہ کرلیا

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے اپنی دفاعی صلاحیت میں اضافے کے لیے دو میزائلوں کا جاپان کے سمندر میں تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق جن میزائلوں کا تجربہ کیا گیا ہے وہ 267 میل (430 کلومیٹر) تک مار کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا نے میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

جاپان نے شمالی کوریا کو خطرہ قرار دے دیا

شمالی کوریا کے مقامی وقت کے مطابق میزائلوں کا تجربہ صبح پانچ بجکر 34 منٹ اورپانچ بجکر 57 منٹ پر کیا گیا۔

شارٹ رینج میزائلوں کو دفاعی نظام میں شامل کیا جائے گا۔ شمالی کوریا کی جانب سے مزید میزائلوں کے تجربات کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیے جانے والے میزائل مشرقی سمندر میں جا گرے جو جاپان کی حدود میں شمار ہوتا ہے۔ جاپان کی جانب سے اس پر افسوس کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

شمالی کوریا جوہری ہتھیار ختم کرنے پر سنجیدہ نہیں، امریکی دعوی

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوسری ملاقات کے فوری بعد بھی کوریائی حکومت نے ایک شارٹ رینج میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

عالمی مبصرین کے مطابق شمالی کوریا دراصل یہ پیغام دینا چاہتا تھا کہ وہ کسی بھی قیمت پر اپنا دفاعی نظام کمزور نہیں ہونے دے گا۔

امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ ان سے ہونے والی ملاقاتوں میں واضح کیا تھا کہ وہ اپنے جوہری تجربات مکمل طور پر بند کرے وگرنہ جاری مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں