سرکاری ملازمین کے پاسپورٹ پر پیشہ تبدیل کروانے کی ڈیڈ لائن ختم ہورہی ہے؟


لاہور:سرکاری ملازمین کے پاسپورٹ پر پیشہ تبدیل کروانے کی ڈیڈ لائن کل ختم ہو جائے گی، لاہور کے پاسپورٹ دفاتر میں لمبی قطاریں لگی رہیں، ملازمین کو انتظار کی سولی پر لٹکنا پڑا۔ 

ڈاکٹر، استاد ، نائب قاصد، اکاؤنٹنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر یا پھر ایس ایچ او، سب کو پاسپورٹ میں پیشہ تبدیل کروا کے باقاعدہ سرکار کا ملازم ظاہر کرنے کی ڈیڈلائن میں ایک روز باقی رہ گیا ہے۔

آج دن بھر پاسپورٹ دفاتر کے اندر اور باہر سرکاری ملازمین کا بھرپور رش رہا، مردوں کے ساتھ خواتین سرکاری ملازمین بھی قطاروں میں کھڑی رہیں۔

ملازمین کے مطابق نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، ایک دوسرے سے سن کر یہاں پہنچےہیں، پیشہ تبدیل کروانے کے لیے دو سے تین جگہ سے این او سی لینا پڑ رہا ہے، ڈیڈلائن میں توسیع کی جائے۔

نئی پالیسی کے تحت سرکاری ملازمین کو پاسپورٹ میں اپنا پیشہ ظاہر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، جس پر تین ماہ میں عملدرآمد کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے :پاسپورٹ آفس سے پاکستانی ویزا اسٹیکرز چوری ہونے کا انکشاف


متعلقہ خبریں