کیا چوکیدار کو بھی پی ایچ ڈی ہونا چاہیے؟ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا تہرے قتل کے ملزم غلام مرتضیٰ چانڈیو کو گرفتار کرنے کا حکم

کراچی:سپریم کورٹ آف پاکستان  نے محکمہ تعلیم کے چوکیداروں کے مطلوبہ تعلیمی معیار پر پورا نہ اترنے سے متعلق سندھ حکومت کی اپیل مسترد کردی اور ریمارکس دیئے کہ کیا حکومت کے پاس یہی کام رہ گیا ہے؟

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں محکمہ تعلیم خیر پور میں چوکیداروں کی بھرتیوں کے معاملے پرمحکمہ تعلیم کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ کیا سندھ حکومت کے پاس اب چوکیدار کی تقرری کو چیلنج کرنا رہ گیا ہے؟

ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل سندھ نےعدالت میں اپنے دلائل دیتے ہوئے  کہا کہ چوکیدار مطلوبہ تعلیمی معیار پر پورا نہیں اتر تے۔اس پر  جسٹس گلزار احمد ریمارکس دیے کہ  کیا چوکیدار کے لیے بھی کوئی تعلیمی معیار مقرر ہے؟ کیا انہیں پی ایچ ڈی ہونا چاہیے؟ اشتہار میں کہیں تعلیمی معیار نہیں لکھا۔

عدالت نے سندھ حکومت کی اپیل مسترد کردی۔ اس سے پہلے سندھ ہائی کورٹ،سکھر بنچ بھی صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کیلئے اہل نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ


متعلقہ خبریں