لاہور ائرپورٹ پر امیگریشن کے مزید پانچ کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور: علامہ اقبال ائرپورٹ کا واحد اسکینر دوسال سے خراب

فائل فوٹو


لاہور ائرپورٹ پر بیرون ملک روانگی کے لیے قائم کیے گئے لاؤنج میں امیگریشن کے مزید پانچ کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ  کرلیا گیاہے،ائرپورٹ پر پاسپورٹ کنٹرول کے کاؤنٹرز کی تعداد پندرہ ہو جائے گی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ کے ڈومیسٹک لاؤنج کو چھوٹا اور انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج کی توسیع کو فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ نئے فیصلے کے تحت بیرون ملک روانہ ہونے والے مسافروں کی سہولت کے لئے امیگریشن کے پانچ نئے کاؤنٹرز قائم کئے جائیں گے۔

ائرپورٹ ذرائع نے ہم نیوز کو بتایاہے کہ مسافروں کی آسانی کے لیے مزید دو راستے بھی بنیں گے،، انتظامیہ کے مطابق ڈومیسٹک ایریا میں آپریشن کم ہونے کی وجہ سے لاؤنج کا ستر فیصد حصہ خالی تھا، ائر پورٹ مینیجر کا کہنا ہے کہ حج آپریشن کے بعد نوے روز میں منصوبے کو مکمل کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  حکومت پاکستان نے ملک کے پانچ بڑے ہوائی اڈوں کو جدید بنانے کے حوالے سے کوششوں کا آغاز کردیا اور اس سلسلے میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے تعاون کی پیشکش بھی کر دی ہے۔

حکومتی ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ یہ پیشکش وزیراعظم عمران خان کو حالیہ دورہ پاکستان کے دوران کی گئی۔

قطر جدید ہوائی اڈوں کی تیاری میں مالی اور تکنیکی تعاون فراہم کرے گا، ائیر پورٹس کو جدید ٹیکنالوجی اور نئے آرکیٹیکچر ڈیزائین میں بدلا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر قطر نے ہوائی اڈوں کی کئی سروسز کو بیرونی ٹھیکوں (آؤٹ سورس) پر دینے کا مشورہ دیا ہے۔

امیر قطر کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہے تو پرانے ہوائی اڈوں کو قطر ائیر پورٹ کی طرز پر بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پانچ بڑے ہوائی اڈوں کو جدید بنانے کیلئے قطر کی پیشکش


متعلقہ خبریں