چھٹی کے روز مری میں سیاحوں کا رش، ٹریفک کا نظام درہم برہم


‏ملکہ کو ہسار مری میں چھٹی کے روز سیاحوں کا رش بڑھنے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

ہم نیوز کے مطابق لوئر ٹوپہ سے جھیکا گلی تک گاڑیوں کی طویل قطار لگی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹریفک پولیس مری کے مطابق 40 ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوچکی ہیں اور رش کے پیش نظر تمام سڑکوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔

حد سے کئی زیادہ گاڑیاں ہونے کے باعث سیاحوں کو پارکنگ کے لیے جگہ ڈھونڈنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سی ٹی پی مری کا کہنا ہے کہ مری میں سول اور سرکاری طور پر چھ ہزار گاڑیوں کی گنجائش ہے

انہوں نے سیاحوں سے اپیل کی کہ سڑکوں کے اطراف پارکنگ نہ کی جائے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے۔


متعلقہ خبریں