الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری:حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار

عام انتخابات 2024: 136 بین الاقوامی صحافیوں کو کوریج کیلئے اجازت نامے جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیاہے۔ حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن کے دوممبران کی تقرری کے لیے ناموں پر اتفاق نہ ہوسکا ۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔ کمیٹی منٹس اور ڈیڈلاک سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ جب کمیٹی میں وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی جانب سے نام آجاتے ہیں تو تبدیل نہیں کیے جا سکتے۔ اپوزیشن کی فرمائش پر ہم نے انکے تجویز کردہ ایک نام کی تبدیلی کو تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ممبر کی تعیناتی کے لیے دو تہائی ارکان کا متفق ہونا ضروری ہے،آج ووٹنگ میں اپوزیشن کے ممبران کے حق میں چھ ووٹ تھے،میراووٹ  ملا کر حکومت کے بھی چھ ووٹ تھے۔ اپوزیشن نے بطور چئیرپرسن میرے ووٹ کو تسلیم نہیں کیا۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چھ چھ ووٹوں کے ساتھ ڈیڈلاک برقرار ہے۔ پارلیمانی کمیٹی میں  رولز کے مطابق وہی نام زیر غور آسکتے ہیں جو وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے تجویز کردہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اب پارلیمانی کمیٹی کا کام ختم ہوگیا ہے،ممبران الیکشن کمیشن کے معاملہ پر وزارت قانون وزیراعظم کو رائے سے آگاہ کریگی۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن کے ممبران کی عدم تعیناتی، حکومت سپریم کورٹ جائیگی


متعلقہ خبریں