اسٹاک مارکیٹ 112 پوائنٹس اضافہ پر بند

اسٹاک مارکیٹ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی نظر آئی تاہم کاروبار کا اختتام 112 پوائنٹس اضافہ پر ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز خاصی تیزی نظر آئی اور آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 200 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 33 ہزار 955 پوائنس پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 34 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ کی سکی اور کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 80 پوائنٹس کی کمی بھی نظر آئی۔

کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 33 ہزار 742 پوائنٹس پر موجود تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر 112 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 33 ہزار 855 پوائنٹس پر موجود تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 48,350,960 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,288,784,372 بنتی ہے۔

کاروبار کےدوران بینک الحبیب لیمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک لیمیٹڈ، جنرل ٹائر اینڈ ربڑ کارپوریشن اور اٹلس بیٹری لیمیٹڈ کو مارکیٹ اچھی ہونے کے باوجود خسارے کا سامنا تھا۔ سب سے زیادہ خسارہ اٹلس بیٹری کو ہوا جس کے شیئرز کی قیمت تین روپے نیچے آئی۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں سارا دن مندی چھائی رہی اور خریدار نہ ہونے کے سبب شدید کساد بازاری دیکھی گئی۔

سوموار کے روز جب مارکیٹ کھلی تو ہنڈرڈ انڈیکس 34ہزار 184 پر تھا اور دن کے اختتام پر 442 پوائنٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 33901 پر تھا اور سات دن میں صرف 289 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں