جرمنی نے امریکہ کو دیا کرارا جواب

جرمنی نے امریکہ کو دیا کرارا جواب

برلن: جرمنی نے امریکہ کو کرارا جواب دیتے ہوئے شام میں اپنی زمینی فوج بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

شام کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی جیمز جیفری نے گزشتہ دن جرمنی کے اخبار ’ڈی ویلٹ‘ سے بات چیت میں واضح طور پر کہا تھا کہ ان کا ملک امریکہ اس بات کا خواہش مند ہے کہ جرمنی شام میں اپنی زمینی فوج تعینات کرے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کے حکومتی ترجمان اسٹيفان زائبرٹ نے برلن ميں ایک بیان دیتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ اسلامک اسٹيٹ کے خلاف اتحاد کے ساتھ تعاون برقرار رہے گا لیکن شام میں اپنی زمینی فوج نہیں بھیجیں گے۔

ترجمان کے مطابق شام میں فوجی کی تعیناتی منصوبے کا بھی حصہ نہیں ہے۔

جرمنی کی حکومت کے ترجمان زائبرٹ نے واضح کيا ہے کہ جرمنی داعش کے خلاف سرگرم فوجی اتحاد ميں اہم کردار ادا کرتا آيا ہے۔

 


متعلقہ خبریں