سندھ: نرسنگ اسٹاف کا مطالبات کے حق میں احتجاج پانچویں روز بھی جاری


کراچی: صوبہ سندھ بھر کے نرسنگ اسٹاف کا مطالبات کے حق میں احتجاج پانچویں روز بھی جاری ہے۔ سندھ حکومت نے چاردرجاتی فارمولے سمیت دیگرمطالبات کےلئے قانونی راستہ اختیار کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نرسز کے مطالبات کے حوالے سے  سندھ حکومت کی طرف سے  سوچ بچارجاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق چاردرجاتی فارمولے سمیت دیگرمطالبات کےلئے قانونی راستہ اختیار کرنے کافیصلہ کیا گیاہے۔یہ بھی سوچا جارہاہے کہ  نرسز کی پروموشن کا فیصلہ تعلیم کی بنیاد پر ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے تو دیگر الاؤنسز منظورکرلیئے،لیکن شعبہ فنانس نےروکے ہوئے ہیں۔ سندھ حکومت نے نرسز کو دی جانے والی مراعات کی تفصیلات جاننے کے لئے محکمہ صحت پنجاب اور خیبرپختونخوا سے بھی رابطہ کرلیاہے ۔

دوسری جانب کراچی پریس کلب کے باہر نرسنگ اسٹاف کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری ہے۔مظاہرین اپنے مطالبات منظور کرانے کے لئے پرعزم ہیں۔

صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں کے نرسنگ اسٹاف نے آئی سی یوز اور آپریشن تھیٹر کے علاوہ تمام شعبہ جات میں کام  بھی بند کر رکھا ہے۔نرسنگ اسٹاف ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس،ٹائم اسکیل،اسٹوڈنٹس کےوظیفےمیں اضافےسمیت دیگرمطالبات کے لئے سراپا احتجاج ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے : وفاقی اسپتالوں میں کام کرنے والی نرسز کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری


متعلقہ خبریں