وفاق نے تین بڑے اسپتال سندھ حکومت کو واپس دینے کا فیصلہ کرلیا



وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت وفاقی حکومت کا ایک اوریوٹرن سامنے آیاہے، کراچی کےتینوں بڑے سرکاری اسپتالوں کاانتظام واپس سندھ حکومت کےسپردکرنےکافیصلہ کرلیا گیاہے۔

ہم نیوز نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی کاپی حاصل کرلی ہے جس میں کہا گیاہے کہ وفاقی حکومت موجودہ مالی حالات کے مد نظر اسپتالوں کا انتظام نہیں سنبھال سکتی ۔

وفاقی حکومت کی طرف سے کہا گیاہے کہ جناح اسپتال ، ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) اور ادارہ برائے امراض اطفال (این آئی سی ایچ) کو بجٹ مختص کیے بغیر چلانا ممکن نہیں ہے۔

وفاقی حکومت اسپتالوں کے انتظامی امور صوبائی حکومت کے سپرد کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔

سپریم کورٹ نے سترہ جنوری 2019کو ان اسپتالوں کو وفاق کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

واضح رہے کہ سندھ کے تین بڑے اسپتالوں جناح، این آئی سی ایچ اور این آئی سی وی ڈی کے انتظامی امور وفاق نے 23 مئی کوسنبھال لیےتھے۔ وفاقی حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بعد اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا تھا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے اسپتالوں کا کے امور وفاق کو دینے کی مذمت کرتے ہوئے اقدام کو صوبائی خودمختاری پر حملہ قرار دیا تھا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ آنے کا انتظار نہیں کیا گیا،وفاقی حکومت فوری طور پر نوٹیفکیشن واپس لے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنا ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ اسپتال ہم ہی چلا رہے ہیں اور ہم ہی چلائیں گے، نوٹیفیکشن سے کچھ نہیں ہوتا۔

سندھ کے تین بڑے اسپتالوں کے امور وفاق نے سنبھال لیے


متعلقہ خبریں