ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی کو وزیراعظم سے ملاقات مہنگی پڑگئی


گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف علی انصاری کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات مہنگی پڑگئی۔ پارٹی وابستگی بدلنے کے شک میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے اشرف انصاری کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔

رکن پنجاب اسمبلی کے بھتیجوں نے طیش میں آکر مظاہرین پر گولیاں برسا دیں۔ پولیس کی جانب سے تین مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر گزشتہ روز راناثنااللہ نے بھی غصے کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی چھوڑنے والے ارکان اسمبلی کے گھروں کا گھیراؤں کریں گے۔ اس تناظر میں آج کا واقعہ پارٹی قیادت کی شہہ ہے یا محض کارکنوں کا غصہ؟؟ اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے وزیراعظم سے ملاقات کی تردید کی ہے ۔ ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ان کی نہیں، ان کے بھائی کی ملاقات ہوئی ہے جس کی وہ تصدیق کر چکے ہیں ۔

اشرف انصاری نے کہا کہ  انہیں نہیں پتہ میرے بھائی کے ساتھ کون کون لوگ وزیراعظم سے ملے۔

مسلم لیگی ایم پی اے نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ انہی کی  ہی پارٹی کے لوگوں نے انکے گھر پر حملہ کیا۔

اشرف انصاری نے الزام عائد کیا ہے کہ پارٹی کے ایم پی ایز اور ایم این ایز نے اپنے غنڈوں کو بھیج کر میرے گھر پر حملہ کرایا ہے،اپنی پارٹی قیادت سے گزارش کرتا ہوں ایسے لوگوں کی سرپرستی نہ کریں۔

دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے وزیر اعظم سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کر دیاہے ۔

جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے حلقے کے مسائل کے حوالے سے ملے ۔ وزیر اعظم سے ملاقات کروانے میں چوہدری سرور اور وزیر اعلی پنجاب نے کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ن لیگ کے ایم پی اے ہیں اور اسی جماعت میں رہیں گے، دوبارہ بھی وزیر اعظم سے ملنا پڑا تو ملیں گے ۔

جلیل شرقپوری نے کہا کہ انہوں نے رانا تنویر کو بتایا توانہوں نے کہا تم نے وزیراعظم سے ملکر ٹھیک کیا

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات پر انکے ایم این اے رانا تنویر کوکوئی اعتراض نہیں ہے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے لوگ موجود تھے۔  انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم سے ملنے والے  ن لیگی ایم پی ایز میں سے  زیادہ کا تعلق ملتان سائیڈ سے تھا۔
جلیل شرقپوری نے کہا کہ انہیں دوبارہ بھی وزیر اعظم سے ملنا پڑا تو وہ ملیں گے پارٹی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چائیے۔ وہ  ن لیگ کے  ہی ایم پی اے ہیں اوراسی جماعت میں رہینگے۔

یہ بھی پڑھیے: نون لیگی ارکان اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی

انہوں نے کہا کہ انکےحلقے میں حکومتی دباؤ میں جھوٹی ایف آرز کاٹی جا ر ہی ہیں،یہ مسائل ن لیگ تو نہیں حل کروا سکتی حکومت ہی کروا سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں