شہبازشریف کیخلاف آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کیس کی سماعت

منی لانڈرنگ کیس

فائل فوٹو


لاہور:  آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل کیس میں نامزد قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہبازشریف اور دیگر 13 ملزمان کے خلاف معاملے کی سماعت آج  ہوگی۔

شہباز شریف سمیت تمام ملزمان جج کے سامنے پیش ہوں گے جب کہ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ، شاہد شفیق، بلال قدوائی اور امتیاز حیدر کو کیمپ جیل سےعدالت لایا جائے گا۔

مذکورہ کیس میں شہباز شریف کی ضمانت 14 فروری کو لاہور ہائی کورٹ سے منظور ہوئی تھی۔

کیس کے دیگر ملزمان میں فواد حسن فواد، احد چیمہ، بسم الله کنسٹریکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق، بلال قدوائی، اسرار سعید، عارف بٹ اور امتیاز حیدر بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ:شہباز شریف کی درخواست ضمانت سننے والا بنچ ٹوٹ گیا

اس معاملے میں عدالت کی جانب سے 10 ملزمان کے پر فرد جرم عائد کی جا چکے ہے۔ قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے اس کیس میں 86 گواہان کو شامل کیا گیا ہے۔

آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرچکی ہے جسے نیب نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

دو ہفتے قبل نیب کی درخواست سننے والے بینچ میں شامل جسٹس یحیی آفریدی نے کیس کی سماعت سے انکار کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ فواد حسن فواد کے جاننے والے ہیں لہذا بینچ کا حصہ نہیں بن سکتے۔


متعلقہ خبریں