وزیراعظم 20 جولائی کو پانچ روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہوں گے

عوام جتنا ہوسکے خود کو گھروں تک محدود رکھیں، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 20 جولائی کو پانچ روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہوں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم 20 تا 24 جولائی تک امریکہ میں رہیں گے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

دورے کے دوران پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر بات چیت ہوگی جبکہ افغان امن عمل سمیت اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ہوں گے۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک امریکہ تعلقات کو بہت اچھا قرار دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اس کی انتظامیہ جلد پاکستانی عہدیداروں سے ملاقات کریں گی۔

اس سے قبل گزشتہ برس ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کی فوجی امداد میں 300 ملین ڈالر کی کمی کر دی تھی تاہم اس سال پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آئی اور فروری میں پاک افغان تعلقات میں مثبت کردار ادا کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے، پومپیو

26 جون کو امریکی سیکریٹری خارجہ مائک پومپیو نے افغانستان میں قیام امن اور خطے میں استحکام کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو اہم قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ اس ضمن میں پیشرفت بھی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی جانب سے مزید عملی اقدامات اور تعاون سمیت کسی بھی قسم کے معاہدے پر عمل درآمد کے خواہاں ہیں۔


متعلقہ خبریں