کراچی :وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے کچھی کینال منصوبے میں مبینہ خورد برد اور کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں ، کچھی کینال منصوبہ 16 سال سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود بھی مکمل نہیں ہوسکاہے ۔
ایف آئی اے نے کچھی کینال منصوبے کا ریکارڈ قبضے میں لینے کی تیاری شروع کردی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے منصوبے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا، وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کی سفارش پر تحقیقات کا حکم جاری کیا تھا۔
کچھی کینال منصوبے کاآغاز اکتوبر 2002 میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ مشرف کے دور میں کیا گیا تھا۔ 16 سال سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود منصوبہ ابھی تک مکمل نہیں ہوسکاہے۔
ابتدائی تخمینے کے مطابق منصوبہ 32ارب روپےمیں مکمل ہونا تھا جو اب 80ارب سے بھی تجاوز کرچکا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے:پھر کہتا ہوں کسی کو این آر او نہیں دونگا، وزیراعظم عمران خان
کچھی کنال منصوبہ 500کلومیٹر طویل ہے منصوبے کے تحت پنجاب کے تونسہ بیراج سے پانی بلوچستان کے جھل مگسی تک پہنچایا جانا ہے۔