امریکہ میں لوگوں کے ساتھ حد سے زیادہ انسیت اور سیلفیاں لینے پر وائلڈ لائف انتظامیہ نے ریچھ کے کم سن بچے کو قتل کر دیا۔
امریکہ کے شہر واشنگٹن سے ملحقہ کاؤنٹی کے علاقے میں پائے جانے والے ریچھ کے حوالے سے انتظامیہ نے لوگوں کو کئی مرتبہ جانور کے قریب جا کر سلیفیاں لینے سے منع کیا تھا۔
اس ضمن میں انتظامیہ نے مؤقف اپنایا کہ ریچھ کو جنگل میں چھوڑنے کی کئی مرتبہ کوشش کی گئی مگر اس کے باوجود یہ جنگلی جانور انسانوں سے بچی ہوئی غذا جس میں سورج مکھی کے بیج اور مکئی کے دانے کھاتا ہوا دکھائی دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی نیت چاہے جتنی بھی اچھی ہو مگر جنگلی جانور کو اس طرح کی غذا کا عادی نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ صاف دیکھا جا سکتا تھا کہ یہ جانور انسانوں کے ساتھ حد سے زیادہ انسیت اختیار کر چکا تھا، ریچھ ایک جنگلی جانور ہے اس لئے وہ انسانوں کے لئے خطرناک ہے۔
مذکورہ بالا کاؤنٹی کے ڈپٹی نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ریچھ کا انجام اس طرح ہوا۔