پسند کی شادیوں میں جلد طلاق کا رجحان بڑھ گیا

پسند کی شادیوں میں جلد طلاق کا رحجان بڑھ گیا

راولپنڈی: پنجاب کے ضلع راولپنڈی کی 31 فیملی اور سول عدالتوں نے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 1794 عورتوں کے حق میں طلاق کی ڈگریاں جاری کیں جن میں کثیر تعداد پسند کی شادیاں کرنے والی خواتین کی تھی۔

رواں برس 31 مئی تک جمع کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق سال کے پہلے پانچ ماہ میں 2693 خواتین نے طلاق، حق مہر، خرچہ، جہیز کی واپسی اور بچوں کی حوالگی کے مقدمات بھی درج کرائے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق پسند کی شادی کرنے والے جوڑوں کی ایک کثیر تعداد کی محبتیں چار ماہ سے ایک سال کے عرصے میں ہی ختم ہو گئیں۔

پہلے 5 ماہ میں مجموعی طور پر 118 خواتین گھروں سے بھاگ کر دارالامان اور دارالفلاح پناہ کے لئے گئیں۔

اس سال ضلع بھر میں طلاق کی شرح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح گزشتہ سال کی نسبت خواتین کے اغواء اور جبری بد اخلاقی کے واقعات میں بھی اضافہ سامنے آیا ہے۔


متعلقہ خبریں