پاکستان کی بھارت کیخلاف ایک اور شکست، ٹوئٹر پر مزے مزے کے تبصرے


مانچسٹر: ورلڈ کپ کا ایک اور پاک بھارت مقابلہ پڑوسی ملک کی جیت پر اختتام پذیر ہوگیا۔

بھارتی ٹیم 1992 سے لیکر 2019 کے درمیان کھیلے گئے تمام ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کے خلاف فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے اور پاکستان کی شکست کے بعد ٹوئٹر پر جہاں بھارتی صارفین نے جشن منایا وہیں پاکستانی صارفین نے ٹیم پر اپنا غصہ نکالا۔

ایک صارف نے شعیب ملک کے پہلی گیند پر آؤٹ ہونے پر انہیں ’ٹرائل بال‘ کروانے کا مشورہ دے ڈالا۔

ایک اور صارف نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کے فیصلے کی ’اصلی‘ وجہ بتادی۔

ایک اور صارف نے سرفراز احمد کی جانب سے میچ کے دوران جمائی لینے کا خصوصی نوٹس لیا۔

ایک اور صارف نے ایک تصویر کے ذریعے بھارتی اور پاکستانی کپتانوں کا موازنہ کیا۔

شعیب ملک کا ٹوئٹر پروفائل بھی شائقین کے غصے سے نہ بچ سکا۔

سرفراز کے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کے فیصلے کو اس صارف نے دلچسپ انداز میں پیش کیا۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے شعیب ملک کے پہلی گیند پر آؤٹ ہونے کو ’سسرال کے لیے تحفہ‘ قرار دیا۔

تاہم ایک ٹوئٹر صارف نے دونوں حریف ٹیموں کے درمیان ایک پیار بھرا لمحہ اجاگر کیا۔


متعلقہ خبریں