چارٹر طیاروں میں گھومنے والے عوامی مسائل سے ناواقف ہیں، فردوس عاشق



اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نے کہا ہے کہ چارٹر طیاروں میں گھومنے والے عوامی مسائل سے ناواقف ہیں جبکہ سیاسی ملاقاتوں میں شہباز شریف کی عدم موجودگی انتشار اور دھڑے بندی کا واضح ثبوت ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو کی روح آج تڑپ رہی ہو گی کیونکہ چیئرمین پیپلز پارٹی اپنے ابا کی کرپشن بچانے کے لیے رائے ونڈ گئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی اداکاروں سے حساب لینے آئی ہے اور آج مریم نواز اور بلاول بھٹو کے ابو کارستانیوں کا حساب دینے اپنی اصل جگہ پر موجود ہیں۔ سیاسی یتیموں کا ٹولہ ہاتھ ملتان رہ جائے گا لیکن انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہہ عوام کے درد کا ذکر کرنے والے منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوئے انہیں عوامی مسائل کا کیا معلوم جبکہ مریم نواز کے بھائیوں کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں وہ کس منہ سے حکومت کو غیر ملکی ایجنڈے کا طعنہ دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں فردوس عاشق اعوان اور رانا ثنا اللہ ایک بار پھر آمنے سامنے

فردوس عاشق اعوان نے مریم اورنگزیب کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک مریم راجکماری اور دوسری ان کی کنیز ہیں۔ راجکماری جس طرح سے ہدایات جاری کرتی ہیں کنیز ویسا ہی اس پر عمل کرتی ہیں اور کنیز خاص سن لیں کہ عمران خان نے کرپٹ افراد کے علاج کا انتظام کر لیا ہے جس کے لیے پروفیشنل ڈاکٹرز کی تعیناتی ہو گی جبکہ میں وزارت میں کنیز کی پھیلائی تباہی کو ٹھیک کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نہ آنے والے پارلیمنٹ کو غیر نمائندہ کہنے کا حق نہیں رکھتے، حکومت اپنے اتحادیوں سے مل کر بجٹ پاس کر لے گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے احساس محرومی کا ہمیں شدت سے احساس ہے کیونکہ وہ پہلی بار سرکاری سہولتوں سے محروم ہیں۔ وہ سرکاری پیکج سے ذاتی پیکج پر آ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں